Friday, October 18, 2024, 4:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا سیکیورٹی بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

امریکہ کا سیکیورٹی بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان

خطے میں امریکی فوجیوں کی کُل تعداد 50 ہزار تک پہنچ گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ سیکیوریٹی کو مضبوط بنانےاوراسرائیل کے دفاع کے لیے تیار رہنے کے لیے “چند ہزار” اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیج رہے ہیں۔

پینٹاگون کی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ اضافہ متعدد لڑاکا جیٹ طیاروں کےاسکواڈرن سے ہوگا۔

سبرینا سنگھ نےکہا کہ جیٹ طیارے انخلاء میں مدد کے لیے نہیں ہیں، بلکہ وہ وہاں امریکی افواج کے تحفظ کے لیے ہیں۔

اضافی فورس میں F-15E اسٹرائیک ایگل، F-16، A-10 اور F-22 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن اور ان کے لیے درکار اہلکار شامل ہیں۔

banner

ایک رپورٹ کے مطابق خطے میں امریکی فوجیوں کی کُل تعداد 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور درجن سے زیادہ طیارہ بردار بحری جہاز بھی موجود ہیں۔

تقریباً 34 ہزار امریکی افواج امریکی سینٹرل کمانڈ میں تعینات ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے ابتدائی مہینوں میں یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 40 ہزار ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اضافی بحری جہاز اور طیارے بھی بھیجے گئے۔

اب یہ تعداد تقریباً 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے،

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024