Saturday, October 19, 2024, 8:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کو خطرے میں نہیں دیکھنا چاہتا، محکمہ خارجہ

امریکہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کو خطرے میں نہیں دیکھنا چاہتا، محکمہ خارجہ

لبنان میں یو این عبوری فورسز لبنان میں سیکورٹی کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نہیں چاہتا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کو کسی بھی طرح خطرے میں ڈالا جائے، جس میں اسرائیل کی جانب سے حملے بھی شامل ہیں

محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یہ مشن اس ملک میں سلامتی کے قیام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ملر نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ “ہم UNIFIL فورسز کو کسی بھی طرح خطرے میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ لبنان میں یو این عبوری فورسز لبنان میں سیکورٹی کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔”

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کا اندازہ ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی افواج غزہ جنگ کی پہلی برسی کے موقع پر جنوبی لبنان میں زمینی حملوں میں اضافے کے لیے تیار نظر آتی ہیں، لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائیاں ابھی تک محدود ہیں۔

banner

ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ نے پیر کے روز کہا کہ اس نے اپنے جنگجوؤں کو حکم دیا ہے کہ وہ ان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ نہ کریں جو حال ہی میں لبنان کے سرحدی گاؤں مرون الراس کے قریب اقوام متحدہ کی امن فوج کی پوزیشن کے پیچھے منتقل ہوئے تھے۔

اس بیان سے ایک دن پہلے UNIFIL نے مرون الراس میں اپنی پوزیشن کے قریب اسرائیل کی کارروائیوں کو “انتہائی خطرناک” قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا ہے، اس نے مزید کہا کہ اس نے اسرائیل کو بار بار اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024