Saturday, October 19, 2024, 7:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں پرانی قبروں کے دوبارہ استعمال کی سفارش

برطانیہ میں پرانی قبروں کے دوبارہ استعمال کی سفارش

برطانیہ میں مرنے والوں کی تدفین کے لیے جگہ ختم ہوتی جا رہی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں مرنے والوں کی تدفین کے لیے جگہ ختم ہو رہی ہے۔

لا کمیشن نے متنبہ کیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کے شہری علاقوں میں تدفین کی جگہ تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

لا کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی مجوزہ تبدیلیوں کے تحت ان قبرستانوں کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے جنہیں وکٹورین دور میں ’مکمل بھرے ہوئے‘ قرار دیا گیا تھا۔

مجوزہ تبدیلیوں کے تحت کسی بھی قبرستان کی قبروں کو دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، لیکن صرف عوامی مشاورت اور حکومتی منظوری کے بعد۔

banner

ہر ایک قبر کے لیے حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں گے، جن میں سے صرف اس وقت دوبارہ استعمال کیا جاسکے گا جب اس میں آخری شخص کو کم از کم 75 سال قبل دفن کیا گیا ہو۔

ایک اور علیحدہ عوامی مشاورت قبر کے دوبارہ استعمال کے بارے میں ٹائم فریم پر غور کر رہی ہے، اور اگر اہل خانہ نے اعتراض کیا تو کیا ہوگا۔ پراپرٹی، فیملی اینڈ ٹرسٹ لا کے کمشنر پروفیسر نک ہاپکنز نے کہا کہ کسی بھی تبدیلی کو عوام کی مشاورت کیا جانا چاہیے۔

موجودہ قانون کے مطابق قبرستان کو عبادت گاہ کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے دوبارہ استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔ اگر مالک پارلیمنٹ کی جانب سے ایک مخصوص قانونی اجازت حاصل کر لے تو عوامی طور پر چلائے جانے والے دیگر قبرستانوں میں دوبارہ بہتری لائی جا سکتی ہے۔

مجوزہ تبدیلیوں پر عوامی مشاورت جنوری 2025 تک کھلی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024