Saturday, October 19, 2024, 6:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کا وزیرِ خارجہ کو پاکستان بھیجنے کا اعلان

بھارت کا وزیرِ خارجہ کو پاکستان بھیجنے کا اعلان

ایس سی او کے رکن کی حیثیت سے پاکستان جا رہا ہوں؛ ایس جے شنکر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں رواں ماہ منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں بھارت نے شرکت کے اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اعلان کیا تھا کہ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد جانے والے وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے واضح کیا ہے کہ ان کا پڑوسی ملک کا دورہ کثیر فریقی اجلاس کے لیے ہے، نہ کہ بھارت پاکستان تعلقات پر تبادلۂ خیال کے لیے۔

بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، روس، ایران، کرغزستان، قزاقستان، تاجکستان اور ازبکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ہیں۔

banner

ایس جے شنکر نے دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ وہ ایس سی او کے ایک اچھے رکن کی حیثیت سے پاکستان جا رہے ہیں۔ ان کے بقول، عام طور پر یہ روایت رہی ہے کہ اس طرح کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیرِ اعظم شرکت کرتے ہیں لیکن کچھ عرصے سے یہ روایت بدل گئی ہے۔

جے شنکر نے اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کے انعقاد سے متعلق سوال پر کہا کہ بھارت کی طرح پاکستان بھی تنظیم کا رکن ہے اور اس بار اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیرِخارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان جانے کی تیاری کر رہے ہیں اور جب آپ کہیں جاتے ہیں تو پلاننگ کرتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔

واضح رہے کہ بحیثیت وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ بطور سیکریٹری خارجہ اسلام آباد کا دورہ کر چکے ہیں۔

آخری مرتبہ بھارت کی سابق وزیرِخارجہ سشماسوراج نے دسمبر 2015 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کی تھی جو افغانستان کے موضوع پر تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024