Saturday, October 19, 2024, 4:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکمانستان میں زرداری اور پوتن کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کا عہد

ترکمانستان میں زرداری اور پوتن کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کا عہد

دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عہد

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ایک بین الاقوامی فورم کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عہد کیا۔

ترکمانستان کے زیر اہتمام منعقدہ یہ تقریب 18ویں صدی کے ترکمن مفکر، شاعر اور فلسفی میگتیمگلی فراگی کے 300ویں یوم پیدائش کے موقعے پر منائی جاتی ہے۔

یہ بین الاقوامی اجتماع اس لحاظ سے اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ امن، ترقی اور ثقافتی تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے مختلف علاقائی ممالک کی اہم شخصیات کو اکٹھا کرتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ فورم کے دوران روسی صدر ولادی میر پوتن سے بھی بات چیت کی۔

banner

پاکستانی اور روسی صدور کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا اوردونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل پاکستانی صدر نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی تعاون بالخصوص ثقافتی اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ مشترکہ تاریخ اور اقدار پر قائم ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بات چیت خطے میں ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے کا باعث بنے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024