Friday, October 18, 2024, 1:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں پاکستان کے نوح بٹ کے تین گولڈ میڈلز

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں پاکستان کے نوح بٹ کے تین گولڈ میڈلز

نوح نے پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی افریقہ میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لیا۔

نوح بٹ نے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا ہے۔

نوح بٹ اس کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

نوح بٹ نے 120 کلوگرام کی اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے بینچ پریس اور سکواٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

banner

انہوں نے سکواٹ کیٹیگری میں 370 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔

بینچ پریس میں انہوں نے 210 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

نوح بٹ نے ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر برونز میڈل بھی حاصل کیا۔

اوپن کیٹیگری میں نوح بٹ نے مجموعی طور پر 860 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

نوح بٹ اس سے قبل ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستان کے لیے متعدد میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے اختلافات کے بعد انہوں نے ویٹ لفٹنگ سے پاور لفٹنگ کے کھیل میں سوئچ کرلیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024