Friday, October 18, 2024, 10:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

لارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

سلمان خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد بھی حفاظتی انتظامات

by NWMNewsDesk
0 comment

لارنس بشنوئی گینگ نے انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

یہ وہی گینگ ہے جس پر پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے قتل کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بابا صدیقی کے قتل میں تین شوٹر ملوث تھے جن میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ گرو میل بلجیت سنگھ، اترپردیش سے 19 سالہ دھرم راج کشیپ اور یو پی سے تعلق رکھنے والے شیو کمار شامل ہیں۔

banner

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد کئی مہینوں سے بابا صدیقی کی نگرانی کر رہے تھے اور ان کی رہائش گاہ و دفتر کی چھان بین کر رہے تھے۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مشتبہ افراد کو 50 ہزار روپے پیشگی رقم ادا کی گئی تھی اور قتل سے چند دن پہلے ہی انہیں اسلحہ فراہم کیا گیا تھا۔

دونوں گرفتار ملزمان اب پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ممبئی پولیس نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد بھی حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے ہیں۔

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور سلمان خان اور شاہ رخ خان سمیت بالی وُڈ کے بے شمار ستاروں کے دوست سمجھے جانے والے بابا صدیقی کو سنیچر کو ممبئی میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

بابا صدیقی پر سنیچر کو ممبئی کے علاقے باندرا میں اُن کے بیٹے ذیشان صدیقی جو کہ قانون ساز اسمبلی کے رکن (ایم ایل اے) ہیں کے دفتر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

لارنس بشنوئی اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں، اُن پر کئی ہائی پروفائل افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات اور مقدمات ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024