Friday, October 18, 2024, 1:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کنگ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ڈراپ

کنگ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ڈراپ

پاکستان کرکٹ سلیکٹرز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو بھی ریسٹ دےدیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو بالترتیب 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اہم کھلاڑیوں کی موجودہ فارم اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اور 2024-25 کے بین الاقوامی کرکٹ سیزن میں پاکستان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ابرار احمد ڈینگی بخار سے صحتیاب ہو رہے ہیں لہٰذا انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

چاروں کھلاڑیوں کی جگہ حسیب اللہ، مہران ممتاز، کامران غلام، فاسٹ بولر محمد علی، اور آف سپنر ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔

banner

نعمان علی اور زاہد محمود جو کہ ابتدائی طور پر اصل اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن بعد میں انہیں ریلیز کر دیا گیا تھا اور انہیں بھی 16 کھلاڑیوں کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود شامل ہیں۔

مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے ایک مشکل کام رہا ہے، بین الاقوامی کرکٹ سے وقفے سے کھلاڑیوں کو فٹنس اور اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

علاوہ ازیں حسیب اللہ اور مہران ممتاز، جو اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا حصہ تھے ان کی جگہ معاذ صداقت اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے اومان میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024