Saturday, October 19, 2024, 6:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا اسرائیل کو جدید میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کا فیصلہ

امریکہ کا اسرائیل کو جدید میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کا فیصلہ

100امریکی اہلکار بھی اسرائیل میں تعینات کرنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے اسرائیل کو جدید میزائل ڈیفینس سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

حکام کے مطابق میزائل سسٹم کو آپریٹ کرنے کے لیے 100 امریکی اہلکار بھی تل ابیب جائیں گے۔

گزشتہ برس حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں یہ پہلا موقع ہے جب امریکی اہلکار اسرائیل میں تعینات کیے جائیں گے۔

اسرائیل کو میزائل کے دفاعی نظام اور اہل کاروں کی تعیناتی سے امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں مزید ملوث ہوگیا ہے۔

banner

پینٹاگان کے پریس سیکریٹری میجر جنرل پیٹ ریڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کو احکامات دیئے ہیں کہ اسرائیل کو ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفیسن یا تھاڈ سسٹم اور اس کا عملہ فراہم کیا جائے۔

یہ سسٹم بیلسٹک میزائل مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی نظام کی فراہمی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ پینٹاگان کو اس اقدام کا حکم ’اسرائیل کے دفاع‘ کے لیے دیا گیا ہے۔

پینٹاگان کے مطابق تھاڈ کی فراہمی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرے گا۔

اسرائیل کو میزائل سسٹم کی فراہمی کا فیصلہ یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ایران نے یہ کارروائی بیروت میں اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی ہلاکت کےبعد کیا تھا۔ اسرائیل تہران کے خلاف ردِ عمل کی تیاری کر رہا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024