Friday, October 18, 2024, 1:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیش نے حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

بنگلہ دیش نے حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

شیخ حسینہ کے ہمراہ ان کے قریبی دیگر 45 افراد بھی نامزد ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کے ایک خصوصی ٹربیونل نے ملک کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

جمعرات کو جاری کیے گئے وارنٹ میں شیخ حسینہ کے ہمراہ ان کے قریبی دیگر 45 افراد بھی نامزد ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم اور ان کے معاونین کی گرفتاری کے احکامات جون اور جولائی میں طلبہ کی مہم کے دوران انسانیت کے خلاف کیے گئے اقدامات کی وجہ سے جاری ہوئے ہیں۔

طلبہ کی اس مہم کے سبب شیخ حسینہ کو وزارتِ عظمی چھوڑ کر ملک سے فرار ہونا پڑا۔

banner

ملک کے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے ماتحت دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم جرائم کے بین الاقوامی ٹربیونل میں دائر دو درخواستوں پر گرفتاری کے یہ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

یہ وارنٹ ٹربیونل کے سربراہ غلام مرتضیٰ نے دیگر ججوں کی موجودگی میں جاری کیے ہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹربیونل نے پہلے ہماری ایک درخواست منظور کی جس میں صرف شیخ حسینہ کو نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک اور درخواست دائر کی گئی۔ اس دوسری درخواست میں ہم نے 45 افراد کو نامزد کیا تھا۔ یہ تمام افراد انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔

ان کے بقول ٹربیونل نے ہماری دونوں درخواستوں کو منظور کیا ہے۔

شیخ حسینہ اگست کے آغاز میں ملک سے اس وقت بھارت فرار ہوئی تھیں جب ان کی حکومت کے خلاف کئی ہفتوں تک سرکاری نوکریوں میں کوٹے کی تقسیم پر طلبہ کا احتجاج جاری رہا تھا۔ اس احتجاج میں درجنوں مظاہرین کی اموات ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024