Friday, October 18, 2024, 1:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت کا دعوی

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی ہلاکت کا دعوی

غزہ کی پٹی میں ایک آپریشن کے دوران سنوار کو ہلاک کیا گیا؛ اسرائیلی وزیرِ خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو غزہ میں اسرائیلی کی کارروائی کے دوران حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار مارے گئے ہیں۔

وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے سنوار کی ہلاکت کو “اسرائیلی فوج کے لیے فوجی اور اخلاقی کامیابی” قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ “سنوار کا قتل” یرغمالوں کی فوری طور پر رہائی اور ایسی تبدیلی کا امکان پیدا کرے گا جو غزہ کو ایک نئی حقیقت کی طرف لے جائے گا جو حماس اور ایرانی کنٹرول کے بغیر ہو۔

اسرائیل فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں ایک آپریشن کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

banner

عسکریت پسندوں کی لاشوں سے پیسے، شناختی دستاویزات اور لڑنے کا سامان ملا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق جن فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا وہ اس علاقے میں قتل کے آپریشن کے لیے نہیں تھیں اور نہ ہی سنوار کی وہاں موجودگی کی پیشگی اطلاع تھی۔

حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے یحییٰ سنوار کو کسی عوامی مقام پر نہیں دیکھا گیا۔

فلسطینی عسکری تنظیم حماس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024