Saturday, October 19, 2024, 6:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس نے یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق کردی

حماس نے یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق کردی

فلسطینی تنظیم کا جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی تنظیم حماس نےتحریک کے رہنما یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’جدوجہد کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔‘

قطر میں حماس کے عہدے دار خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے قائد یحییٰ السنوار اور تحریک کے دیگر قائدین و رہنماؤں کی شہادت ہماری تحریک اور مزاحمت کو صرف مزید طاقت، استقامت اور عزم فراہم کرے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جدوجہد کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔

الحیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس قیدیوں کو غزہ میں جنگ کے ختم ہونے تک رہا نہیں کرے گا۔

banner

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حماس رہنما کی موت کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے یحییٰ سنوار کے قتل کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے لیکن متنبہ کیا ہے کہ یہ تنازع اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک حماس کے زیر حراست تمام قیدیوں کا بازیاب نہیں کروا لیا جاتا۔

امریکی صدر جو بائیڈن سمیت مغربی رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ سنوار کی موت غزہ تنازع کے خاتمے کا راستہ کھول سکتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024