Tuesday, October 22, 2024, 8:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی وزیر خارجہ کا غزہ جنگ بندی کے لیےمشرق وسطیٰ کا گیارواں دورہ

امریکی وزیر خارجہ کا غزہ جنگ بندی کے لیےمشرق وسطیٰ کا گیارواں دورہ

انٹونی بلنکن کے دورے کا آغاز اسرائیل سے ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پیر کو مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر زور دیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ انٹونی بلنکن کا غزہ میں جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ کا یہ 11 واں دورہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹونی بلنکن علاقائی رہنماؤں کے ساتھ غزہ جنگ کے خاتمے کی اہمیت، تنازعات کے بعد فلسطینی خطے کے لیے منصوبوں اور اسرائیل-حزب اللہ تنازع کے سفارتی حل تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ انٹونی بلنکن کے دورے کا آغاز اسرائیل سے ہوگا مگر اس کے بعد کی منزل کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔

banner

محکمہ خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ غزہ میں جنگ ختم کرنے، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کو کم کرنے کی اہمیت پر بھی بات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران اس بات پر بھی زور دیں گے کہ اضافی خوراک، ادویات اور دیگر انسانی امداد غزہ کے شہریوں تک پہنچائی جانی چاہییں۔

حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں تقریباً 1200 افراد مارے گئے تھے جبکہ دیگر 253 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا کر غزہ لے جایا گیا۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں اب تک 42,ہزار 500 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024