Tuesday, October 22, 2024, 10:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر ہیٹر اور پنکھے نصب

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر ہیٹر اور پنکھے نصب

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری میچ جمعرات کو راولپنڈی میں شیڈول

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں اسپن بالنگ کے لیے سازگار پچ تیار کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کو خشک کرنے کے لیے صنعتی سائز کے پنکھے، آؤٹ ڈور ہیٹر اور ونڈ بریکرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اتوار کے روز گراؤنڈ سٹاف نے پچ کے دونوں اطراف پر تین بڑے ہیٹر اور ایک صنعتی سائز کا پنکھا نصب کیا تھا جن کی مدد سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ پچ پر وینڈ بریکر بھی نصب کیے گئے تھے تاکہ گرم ہوا پچ کی سطح سے باہر نہ نکل سکے۔

banner

اس سے قبل پیر کو پاکستان کے کھلاڑیوں اور عملے نے تربیتی سیشن کے دوران پچ کی سطح کا معائنہ بھی کیا، تاہم اس وقت تک پچ پر صرف پنکھے ہی نصب تھے اور اسے دھوپ میں خشک کیا جا رہا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا آخری میچ جمعرات کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

ملتان میں پہلے ٹیسٹ کے دوران استعمال ہونے والی ’بے جان‘ پچ پر پاکستان ٹیم کو ایک اننگز سے شکست ہوئی تھی۔

مایوس کن شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم قدم اٹھایا اور پہلے میچ میں استعمال شدہ پچ کو مزید خشک کر کے اسپن بالرز کے لیے مؤثر بنایا۔
تاہم دوسرے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کی حکمت عملی کام کرتی دکھائی دی جب سپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے تمام 20 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024