Tuesday, October 22, 2024, 2:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں پیزا کی آڑ میں کوکین فروخت کرنے والا گرفتار

جرمنی میں پیزا کی آڑ میں کوکین فروخت کرنے والا گرفتار

مینیو میں شامل خصوصی پیزا زیادہ فروخت ہوتا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمن پولیس نے مغربی شہر ڈوسلڈورف میں ایک پیزا شاپ کے مالک کو گرفتار کیا ہے، جو پیزا کے ہمراہ مبینہ طور پر کوکین کی فروخت میں ملوث تھا۔

جرمن پولیس نے پیزا فروخت کرنے کے ساتھ کوکین فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ پیزا شاپ ڈوسلڈورف کے تاریخی قدیمی مرکزی حصے میں واقع تھی۔

پولیس کا کہنا ہے 36 سالہ پیزا شاپ مالک نے مبینہ طور پر اپنے مینیو میں خصوصی پیزا کے نام سے ایک پیزا شامل کر رکھا تھا

banner

پولیس کو شک ہے کہ سب سے زیادہ بکنے والے پیزا میں کوکین فروخت کی جاتی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ پیزا مالک کے گھر کی تلاشی کے لیے چھاپا مارا گیا تو اس نے اپنے گھر کی کھڑکی سے منشیات سے بھرا بیگ باہر پھینکا جو ٹھیک نیچے کھڑے پولیس اہلکار نے کیچ کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم کے قبضے سے ایک اعشاریہ چھ کلوگرام کوکین، چار سو گرام کینبیس اور دو لاکھ اڑسٹھ ہزار یورو نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروش کرنے والے تین مبینہ سپلائرز اور اس معاملے سے جڑے بارہ دیگر افراد کا بھی پتہ چلا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024