Tuesday, October 22, 2024, 6:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس میں برکس سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا

روس میں برکس سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا

یوکرین کی اقوام متحدہ کے سربراہ پر اجلاس میں ممکنہ شرکت پر تنقید

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے شہر کازان میں برکس کے توسیعی سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔

صدر ولادیمیر پوٹن نے حال ہی میں توسیع شدہ برکس گروپ میں بات چیت کے لیے کئی عالمی رہنماؤں کو کازان مدعو کیا ہے۔ یہ سربراہی کانفرنس تین دن تک جاری رہے گی۔

برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ جیسے پانچ ممالک کا مخفف ہے۔

اس گروپ نے سن 2023 کے اپنے سربراہی اجلاس میں مزید ممالک کو بھی گروپ میں شامل کرنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

banner

ارجینٹینا، ایتھوپیا، مصر، ایران، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جیسے ممالک کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

ارجنٹائن کے صدر جیویئر میلی نے الیکشن جیتنے کے بعد یہ کہتے ہوئے اس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا کہ وہ مغربی ممالک کے حامی راستے کو زیادہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

کریملن کو امید ہے کہ کازان میں ہونے والی اس میٹنگ سے یہ واضح طور پر عیاں ہو جائے گا کہ یوکرین پر حملے کے سبب روس کی سیاسی تنہائی نیٹو کی سرحدوں سے زیادہ دور تک نہیں پھیل سکی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کازان میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے بارے میں منصوبہ بنایا ہے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ نے کا مزید کہنا تھا گوٹیرش نے جنگی مجرم پوٹن کی طرف سے کازان کی دعوت کو قبول کیا۔ یہ ایک غلط انتخاب ہے جو امن کے مقصد کو آگے نہیں بڑھاتا۔ اس سے صرف اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024