Saturday, September 7, 2024, 8:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 21 اور 22 جولائی مسلسل تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

21 اور 22 جولائی مسلسل تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

دنیا بھر میں گرم ہوتی آب و ہوا کی وجہ سے مستقبل میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

رواں برس جولائی کے 2 روز مسلسل تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ کیے گئے۔

یورپی یونین مانیٹر نگ ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ کیے گئے۔

کوپرنیکس کلائمٹ چینج سروس کے مطابق 22 جولائی کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ 21 جولائی کو یہ درجہ حرارت 17.09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کلائمیٹ مانیٹر کے مطابق دنیا بھر میں 1940 سے رکھے گئے ریکارڈ میں 21 جولائی اب تک کا گرم ترین دن تھا تاہم 22 جولائی نے اسے پیچھے چھوڑ دیا، اس طرح یہ 2 دن لگاتار تاریخ کے گرم ترین دن رہے۔

banner

آخری بار 4 دن تک لگاتار گرم ترین دن رہنے کا ریکارڈ 2023 کے اوائل میں بنا تھا جبکہ اس سے پہلے اگست 2016 میں بھی گرم ترین دن ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں گرم ہوتی آب و ہوا کی وجہ سے مستقبل میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024