Saturday, May 25, 2024, 4:02 AM
**ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک **حادثے میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت متعدد افراد ہلاک **پاسداران انقلاب کی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق **ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا **لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئیں؛ ایرانی حکام
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین بنوں میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، نائب صوبیدار سمیت 9 جوان شہید

بنوں میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، نائب صوبیدار سمیت 9 جوان شہید

بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑایا، حملے میں 5 جوان زخمی بھی ہوئے

by NWMNewsDesk
0 comment

بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلےکے قریب خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے کے قریب موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خودکش حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید اور 5 اہلکار زخمی ہوئے، شہدامیں ایک جے سی او نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے پریس ریلیز میں کہا پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

banner

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دہشت گرد حملے میں جوانوں کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کیا

انھوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ میں دہشت گرد حملے میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت پر افسردہ ہوں

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023