Monday, April 22, 2024, 1:11 PM
**توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا **دونوں ملزمان دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار **احتساب عدالت نے مجرمان پر 1 ارب 57کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا **عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کئے بنا ہی فیصلہ سنادیا **احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں آج آمنے سامنے ہوں گے

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں آج آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان نے بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

میچ سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھر پور پریکٹس کی

 

banner

 

ایشیا کپ مقابلوں میں بھارتی ٹیم 7 ٹائٹلز جیت کر ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان بھی ایشیا کپ کا تاج دو بار اپنے سر سجا چکا ہے، روایتی حریف ایشیا کپ ٹورنامنٹس میں 17 بار آمنے سامنے آئے ہیں، بھارت 9 میچز میں کامیاب رہا اور پاکستان نے 6 میچز میں فتح اپنے نام کی جبکہ 2 میچز بے نتیجہ رہے۔

پاکستان نے ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم نے نیپال کے خلاف کھیلنے والی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے

 

کپتان بابر اعظم ،شاداب خان فخر زمان امام الحق ٹیم میں شامل ہیں۔

سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ میچ بارش سے متاثر ہونے پر دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس ملیں گے

 برابر پوائنٹس ملنے کے بعد دونوں ٹیموں کے سپرفور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023