Monday, April 22, 2024, 11:23 AM
**توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا **دونوں ملزمان دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار **احتساب عدالت نے مجرمان پر 1 ارب 57کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا **عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کئے بنا ہی فیصلہ سنادیا **احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا
بریکنگ نیوز
Home کھیل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تھرلر۔۔محمد نبی کی جارحانہ اننگز رائیگاں۔ لنکن ٹائیگرز نے افغانستان کو 2 رنز سے دھول چٹادی

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تھرلر۔۔محمد نبی کی جارحانہ اننگز رائیگاں۔ لنکن ٹائیگرز نے افغانستان کو 2 رنز سے دھول چٹادی

شاندار فتح کے بعد سری لنکا نےایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنامنت میں افغانستان کا سفر تمام ہوا

by NWMNewsDesk
0 comment

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کردیا۔۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کا ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 289 بنا کر آؤٹ ہوگئی، شاندار جیت کے ساتھ ہی سری لنکا نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

افغان ٹیم شاندار بیٹنگ کے باوجود صرف 3 رنز کے فرق سے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی، محمد نبی نے 65 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

راشد خان نے 27 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

banner

سری لنکا کی جانب سے کاسن راجیتھا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈی سلوا اور ولالیگا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیاتھا۔

وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس 92 رنز بنا کر نمایاں رہے ، افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 4، راشد خان نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023