Monday, April 22, 2024, 12:09 PM
**توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا **دونوں ملزمان دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار **احتساب عدالت نے مجرمان پر 1 ارب 57کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا **عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کئے بنا ہی فیصلہ سنادیا **احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین کور کمانڈرز کانفرنس، ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والوں کو مایوسی ہوگی

کور کمانڈرز کانفرنس، ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والوں کو مایوسی ہوگی

معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت، دہشتگردوں سے پوری ریاستی طاقت کے ساتھ لڑنے کا عزم

by NWMNewsDesk
0 comment

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 259 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں معاشی سرگرمیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خاتمے کیلئے حکومت کی مدد کی جائے گی۔

کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ ”ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لئے مذموم پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی ہوگی، ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہونگے“۔

کانفرنس کے دوران ”آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا“۔

کانفرنس کے شرکاء نے مزید کہا کہ ”ملک میں معاشی سرگرمیاں جو اس وقت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی زیر نگرانی جاری ہیں، اُس کی مکمل حمایت کی جائے گی“۔

banner

شرکاء نے کہا کہ ”ایسی تمام سرگرمیاں جو معاشی استحکام اور غیر ملکی سر مایہ کاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس کے خاتمے کیلئے حکومت کی مکمل معاونت کی جائے گی“۔

شرکاء نے مزید کہا کہ ”دہشتگرد جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، وہ، اُن کے سہولت کاروں اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی“۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023