Thursday, September 19, 2024, 8:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’30 منٹ میں دھماکہ‘، انڈین مسافر طیارے کی رن وے پر تلاشی

’30 منٹ میں دھماکہ‘، انڈین مسافر طیارے کی رن وے پر تلاشی

پائلٹ کو واش روم کے اندر سے کاغذ ملا جس پر لکھا تھا کہ ’30 منٹ میں دھماکہ ہونے والا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کے دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ پر موجود انڈگو ایئرلائن کی پرواز میں بم کی اطلاع سے بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد مسافروں کو نکال کر جہاز کا جائزہ لیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق منگل کو ایئرلائن کے حکام نے کہا کہ گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ سکس ای 2211 کو صبح پانچ بجے کے قریب اس وقت رن وے پر روک لیا گیا جب وہ ورانسی روانگی کے لیے تیار تھی۔

فضائی کمپنی کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ ’صبح پانچ بج کر 40 منٹ پر ایئرپورٹ کی آئی جی آئی کو ایک ٹیلی فون کے ذریعے پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔‘

ایک اہلکار نے بتایا کہ پائلٹ کو واش روم کے اندر سے کاغذ کا ایک ایسا ٹکڑا بھی ملا جس پر لکھا تھا کہ ’30 منٹ میں دھماکہ ہونے والا ہے۔‘

banner

حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد جہاز میں سوار 176 مسافروں کو فوری طور پر اتار کر جہاز سے دور لے جایا گیا، جس کے بعد کوئیک رسپانس ٹیم نے جہاز کی تلاشی لی۔‘

رواں ماہ کے آغاز میں بھی دہلی ایئرپورٹ پر ٹشو پیپر کا ایک ایسا ٹکڑا ایئر انڈیا کی پرواز کے واش روم میں سے برآمد ہوا تھا جس پر لفظ ’بم‘ لکھا ہوا تھا تاہم دھوکہ ثابت ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024