Sunday, April 14, 2024, 3:59 AM
**توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا **دونوں ملزمان دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار **احتساب عدالت نے مجرمان پر 1 ارب 57کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا **عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کئے بنا ہی فیصلہ سنادیا **احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین آرمی چیف کی ذرا سی توجہ سے ڈالر 20 ، 22 روپے کم ہوگیا، گورنر سندھ

آرمی چیف کی ذرا سی توجہ سے ڈالر 20 ، 22 روپے کم ہوگیا، گورنر سندھ

آرمی چیف کی ملاقاتوں سے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی ذرا سی توجہ سے ڈالر 20 ، 22 روپے کم ہوگیا ہے، آنے والے دنوں میں ڈالر 290 سے 295 روپے تک آجائے گا۔

کراچی میں تاجر و کاروباری برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ان ممالک کے سفیروں کو بلا کر تفصیلات بتائیں اور حقائق سامنے رکھیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کافی چیزوں پر اتفاق ہوا ہے۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے اقدامات کے بعد ڈالر 20 سے 22 روپے سستا ہوگیا جبکہ ڈالر اب 300 روپے سے اوپر نہیں جائے گا، آرمی چیف کی ملاقاتوں سے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، آنے والےدنوں میں ڈائریکٹ انویسٹمنٹ آنے والی ہے جس کے بعد معیشت مستحکم ہوجائے گی جبکہ سسٹم اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضرور ہوگا اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023