Saturday, July 19, 2025, 7:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 4 کینیڈین پاکستانی خاندان کا قاتل مجرم قرار

4 کینیڈین پاکستانی خاندان کا قاتل مجرم قرار

ملزم نے جون 2021 میں سلمان افضال کی فیملی پرگاڑی چڑھا دی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کے قتل کے الزام میں نیتھینیل ویلٹمین کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے گاڑی سے کچل کر 46 سالہ سلمان افضال، ان کی 44سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنہ اور 74 سالہ ماں طلعت افضال کو قتل کیا تھا جبکہ ان کا نو سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ملزم نے جون 2021 میں سلمان افضال کی فیملی پرگاڑی چڑھا دی تھی۔

22 سالہ ناتھینیل ویلٹمین کو عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ملزم کو سزا سنانے کی تاریخ یکم دسمبر کو مقرر کی جائے گی۔

banner

واقعے کے بعد ملزم پر قتل،اقدامِ قتل، دہشت گردی اور نفرت انگیز جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور اسے واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024