Sunday, April 14, 2024, 4:52 AM
**توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا **دونوں ملزمان دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار **احتساب عدالت نے مجرمان پر 1 ارب 57کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا **عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کئے بنا ہی فیصلہ سنادیا **احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا
بریکنگ نیوز
Home فیشن اسکرین رائٹر کی ہڑتال ختم ، ناظرین پسندیدہ ویب سیریز فلمیں دیکھ سکیں گے

اسکرین رائٹر کی ہڑتال ختم ، ناظرین پسندیدہ ویب سیریز فلمیں دیکھ سکیں گے

ڈیل کے بعد اسٹوڈیوز پر مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کی پابندی نہیں ہو گی

by NWMNewsDesk
0 comment

ہالی وڈ کے اسکرین رائٹرز کا موشن پکچرز اور ٹی وی پروڈیوسرز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد رائٹرز گلڈ آف امریکہ نے لگ بھگ پانچ ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ گلڈ ممبران ووٹنگ کے ذریعے کریں گے۔اس سلسلے میں رائٹرز گلڈ آف امریکہ کے ساڑھے 11 ہزار ممبران کے پاس نو اکتوبر تک کا وقت ہے۔
رائٹرز گلڈ آف امریکہ اور الائنس آف موشن مکچرز اینڈ ٹی وی پروڈیوسرز کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت آئندہ تین برس تک رائٹرز کو بہتر تنخواہ و مراعات کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے خلاف تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ڈبلیو جی اے کے مطابق اس ڈیل کی ویلیو 233 ملین ڈالرز سالانہ ہے جو تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل سمجھی جا رہی ہے۔ ڈیل کے تحت رائٹرز ,پروڈکشن کا حصہ ہوں گے اور انہیں صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہتر پینشن بھی ملے گی۔

دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پانے والے معاملات کے تحت اسٹوڈیوز اور رائٹرز گلڈ کے منتخب ممبران سال میں دو بار آرٹیفیشل انٹیلی جینس کو فلم میں استعمال کرنے کے حوالے سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023