Sunday, April 14, 2024, 4:50 AM
**توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا **دونوں ملزمان دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار **احتساب عدالت نے مجرمان پر 1 ارب 57کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا **عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کئے بنا ہی فیصلہ سنادیا **احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا
بریکنگ نیوز
Home عالمی خبریں امریکا میں زہریلی گیس سے بھرے ٹرک کو حادثہ، گیس کے اخراج سے بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

امریکا میں زہریلی گیس سے بھرے ٹرک کو حادثہ، گیس کے اخراج سے بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

ٹرک میں 7 ہزار 500 گیلن امونیا گیس موجود تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

اامریکی ریاست الینوائے میں زہریلی امونیا گیس سے بھرے ٹرک کو حادثے کے بعد گیس کے اخراج سے 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست الینوائے کے وسطی علاقے میں جمعہ کی رات پیش آیا جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امونیا گیس کے ٹرک کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آئی اور جائے وقوعہ سے تقریباً ایک میل دور تک پھیلے رہائشی علاقے سے 500 رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ایجنسی برائے حفاظت ماحولیات نے بتایا کہ رہائشیوں کو خطرناک گیس کے اخراج کی وجہ سے اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ ٹرک میں 7 ہزار 500 گیلن امونیا گیس موجود تھی اور حادثے کی وجہ سے تقریباً آدھی سے زیادہ گیس لیک ہو کر ہوا میں پھیل چکی تھی۔

banner

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس کے اخراج کے باعث ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک اور خاندان کے دو افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور مزید 5 افراد کی حالت غیر ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023