Monday, April 22, 2024, 1:04 PM
**توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا **دونوں ملزمان دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار **احتساب عدالت نے مجرمان پر 1 ارب 57کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا **عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کئے بنا ہی فیصلہ سنادیا **احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین چینی آبدوز امریکہ کیلئے بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس کر تباہ، 55 اہلکار ہلاک

چینی آبدوز امریکہ کیلئے بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس کر تباہ، 55 اہلکار ہلاک

اموات آبدوز میں نظام کی خرابی سے ہائپوکسیا کی وجہ سے واقع ہوئی، انٹیلی جنس رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانووی خبر رساں ادارے“دی ٹائمز“ نے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ایک نیوکلئیر آبدوز اپنے ہی بچھائے جال میں پھنس کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں چینی بحریہ کے 55 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ”یلو سی“ (زرد سمندر) میں پیش آیا۔ تاہم تائیوان کی جانب سے آبدوز حادثے تردید کی گئی ہے۔

برطانوی انٹیلی جنس رپورٹ میں چینی بحریہ کی آبدوز کی شناخت ”093-417“ کے طور پر کی گئی ہے اور کہا گیا کہ 21 اگست کو آبدوز میں تباہ کن خرابی پیدا ہوئی جس سے عملہ دم گھٹنے کا شکار ہوا۔

banner

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں کپتان اور 21 افسران شامل ہیں۔

ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی کے شمال میں شانڈونگ صوبے کے قریب اپنی ہی افواج کے ذریعے نصب کردہ سمندری جال میں آبدوز کے پھسنے کے بعد اس میں آکسیجن ختم ہو گئی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’سب میرین ایک چین اور سمندر کی تہہ میں لنگرانداز رکاوٹ سے ٹکرائی، جسے چینی بحریہ نے امریکی اور اس کے اتحادیوں آبدوزوں کو پھنسانے کے لیے نصب کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں نظام میں خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے مرمت اور سطح پر پہنچنے میں چھ گھنٹے لگے۔ جہاز پر موجود آکسیجن سسٹم کی ناکامی عملے کی زہرآلود موت کا باعث بنی‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023