Saturday, May 25, 2024, 3:07 AM
**ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک **حادثے میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت متعدد افراد ہلاک **پاسداران انقلاب کی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق **ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا **لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئیں؛ ایرانی حکام
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین پاکستان کی بھارتی وزیر کے بیان ’سندھ واپس لیں گے‘ کی مذمت

پاکستان کی بھارتی وزیر کے بیان ’سندھ واپس لیں گے‘ کی مذمت

بیان توسیع پسندانہ ذہنیت کا اظہارہے، وزارت خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کی طرف سے ”سندھو (سندھ) واپس لینے“ جیسے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات توسیع پسندانہ ذہنیت کا اظہار ہیں۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ اگر 500 برس بعد رام جنم بھومی واپس لی جا سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم سندھو کو واپس نہ لے سکیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ 500 برس بعد ایودھیا میں سب سے بڑا رام مندر تعمیر کیا جا رہا ہے اور جنوری میں وزیراعظم ایک بار پھر رام لالا کو مندر میں اپنی نشست پر بٹھائیں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم لکھنؤ میں قومی سندھی کنونشن میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رکن اور متعصب ہندوتوا نظریے کے پیروکار کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں۔

banner

ترجمان نے کہا کہ یہ بات بھی اتنی ہی قابل مذمت ہے کہ ’رام جنم بھومی‘ کی نام نہاد بحالی کو وزیر اعلیٰ نے اس خطے کو دوبارہ حاصل کرنے کے سانچے کے طور پر پیش کیا ہے جو پاکستان کا حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے اشتعال انگیز بیان واضح طور پر ”اکھنڈ بھارت“ (غیرمنقسم ہندوستان) کے بے جا دعوے سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیان توسیع پسندانہ ذہنیت کا اظہار ہے جو نہ صرف بھارت کے پڑوسی ممالک بلکہ اس کی اپنی مذہبی اقلیتوں کی شناخت اور ثقافت کو بھی مسخر کرنا چاہتا ہے اور یہ کہ وہ تاریخ کا ایک ٹیڑھا نظریہ بھی ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023