Monday, April 22, 2024, 11:28 AM
**توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا **دونوں ملزمان دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار **احتساب عدالت نے مجرمان پر 1 ارب 57کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا **عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کئے بنا ہی فیصلہ سنادیا **احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد وطن عزیز پر قربان

by NWMNewsDesk
0 comment

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران
سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے 31 سالہ میجر علی رضا کا تعلق سرگودھا سے تھا، شہید میجر علی رضا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی قیادت کر رہے تھے۔

 

banner

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے حوالدار نثار احمد نے بھی جام شہادت نوش کیا، 38 سالہ شہید حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہمارے بہادر جوانوں کی مقروض ہیں، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023