Sunday, April 14, 2024, 3:13 AM
**توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا **دونوں ملزمان دس سال کے لئے عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار **احتساب عدالت نے مجرمان پر 1 ارب 57کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا **عدالت نے عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کئے بنا ہی فیصلہ سنادیا **احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین مفت بجلی نہيں ملے گی، یونٹ کے حساب سے بجلی کمپنیوں کے افسران کو پیسے دینے کی سمری تیار

مفت بجلی نہيں ملے گی، یونٹ کے حساب سے بجلی کمپنیوں کے افسران کو پیسے دینے کی سمری تیار

گریڈ 16تک کے ملازمین کو فی الوقت مفت بجلی کی سہولت جاری رہے گی

by NWMNewsDesk
0 comment

بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی کی جگہ مالی سہولت دینے کی تیاری کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 17سے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی جانب سے پاور ڈویژن کی سمری پر آئندہ اجلاس میں منظوری دینے کا امکان ہے۔ مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 17کے افسر کوماہانہ 450مفت یونٹس کے بجائے 15ہزار 858روپے، گریڈ18 کے افسر کو 600 مفت یونٹس کی جگہ 21ہزار996 روپے اور گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کے بجائے37ہزار594 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے افسر کوماہانہ 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46 ہزار 992 روپے اور گریڈ 21 کے افسر کوماہانہ 1300 مفت یونٹس کی جگہ 55ہزار536 روپے دینے کی سفارش دی گئی ہے۔

banner

ذرائع نے بتایاکہ گریڈ 16تک کے ملازمین کو فی الوقت مفت بجلی کی سہولت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023