Saturday, May 25, 2024, 4:11 AM
**ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک **حادثے میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت متعدد افراد ہلاک **پاسداران انقلاب کی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق **ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا **لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئیں؛ ایرانی حکام
بریکنگ نیوز
Home اہم ترین نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں: اسحاق ڈار

نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں: اسحاق ڈار

(ن) لیگ کا بیانیہ ہوگا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ جائیں گے، نواز شریف ایک گلف ملک سے 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، (ن) لیگ کا بیانیہ ہوگا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے۔

banner

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011 سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023