یمن کی حوثی ملیشیا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے تازہ حملوں کی لہر کے دوران برطانوی ، امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حوثی ترجمان یحییٰ سریع نےٹی وی پر اعلان کرتے ہعئے بتایا کہ حملوں کے دوران برطانوی بحری جہاز اور متعدد امریکی فریگیٹس پر حملے کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل برطانوی سیکیورٹی کمپنی ایمبری نے بتایا تھا کہ اسے اطلاعات ملی تھیں کہ اتوار کے روز ایک جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ خلیج عدن سے 102 سمندری میلوں کے فاصلے پر یمن کے علاقے مکالا کے جنوب مغرب میں پیش آیا تھا۔
خلیج عدن میں ایک جہاز پر مزید میزائل حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ 59 سمندری میلوں کے فاصلے پر جنوب مغرب میں ہی کیا گیا ، لیکن جہاز کو کسی قسم کا نقصان نہ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
اس واقعے کے بعد جہازوں کو مزید خطرے کے پیش نظر ہدایت کی گئی کہ وہ اس علاقے میں محتاط رہیں اور کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔ تاہم ‘ ایمبری ‘ نے مزید کوئی تفصیلات نہیں جاری کیں۔
‘ یو کے ایم ٹی او ‘ کے مطابق جہاز کے کپتان نے جہاز پر میزائل حملے کی اطلاع دی مگر بتایا گیا ہے کہ میزائل کا اثر جہاز کے نزدیکی پانیوں تک محسوس کیا گیا۔ البتہ کوئی جانی یا کسی اور قسم کا مادی نقصان نہیں ہوا ہے۔