Monday, June 2, 2025, 8:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 9 مئی میں ملوث ملزمان کوسزا ملنی چاہیے: کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، عمران خان

9 مئی میں ملوث ملزمان کوسزا ملنی چاہیے: کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، عمران خان

9 مئی پر کمیشن بنناچاہیے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالی جائیں

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق وزیراعظم پاکستانن عمران خان نے کہا ہے کہ کورکمانڈرزکانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات پر کمیشن بنناچاہیے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالی جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم فوج کے خلاف نہیں نہ تصادم چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستیں چھین کر جمہوریت کی دھجیاں اڑائیں، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر ہماری خواتین پر ظلم کیا گیا، الیکشن میں دھاندلی الیکشن کمیشن نے کی ہے۔

banner

انہوں نے کہاکہ ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پُر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے۔

ان کا کہنا کہنا تھاکہ 8 فروری سے کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، مجھے معلوم ہےمجھ سے رابطہ کیوں نہیں کیا گیا بتانا نہیں چاہتا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوخط اس لیے لکھا کیونکہ سیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں، ہمارا 70 فیصد پیسہ قرضے اتارنے میں چلا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024