Friday, October 18, 2024, 8:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں برفانی طوفان، 25 ہلاک، 30 لاپتہ، 20 مکان تباہ

افغانستان میں برفانی طوفان، 25 ہلاک، 30 لاپتہ، 20 مکان تباہ

سخت موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں طوفانی بارش اور برفباری میں پھنس کر 25 افراد ہلاک اور تیس لاپتہ ہو گئے۔

یہ واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں پیش آیا ہے۔

صوبائی شعبہ اطلاعات کے سربراہ جمیع اللہ ہاشمی نے بتایا ہے کہ برفانی طوفان نے صوبہ نورستان کے گاؤں میں زیادہ تباہی مچائی ہے۔ یہ گاؤں نورستانی وادی تاتین میں واقع ہے، جہاں اتوار کی رات تباہی ہوئی۔

برفانی طوفان کی وجہ سے اس علاقے میں تقریبا 20 گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ اس علاقے میں طوفانی بارشوں سے بھی کافی نقصان ہوا ہے۔

banner

ہاشمی نے مزید بتایا ہے کہ وہاں پر ہیلی کاپٹروں کا چلنا مشکل ہوگیا اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبہ میں پبلک ورکس کے سربراہ محمد نبی عادل نے کہا برفباری کی وجہ سے لوگوں کو بچانے کی کارروائیاں ممکن نہیں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024