Friday, April 18, 2025, 9:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بی کوریا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، 6 ہزار نے استعفی دے دیا

بی کوریا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، 6 ہزار نے استعفی دے دیا

حکومت کا ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کو فوراً ملازمت پر آنے کا الٹی میٹم

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا میں ہزاروں ڈاکٹرز نے نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔

احتجاجی ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کے بجائے پہلے سے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاجاً 6 ہزار سے زائد ڈاکٹروں نے استعفا دے دیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کو فوری طور پر ملازمت پر آنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکم نہ ماننے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

banner

جنوبی کوریا میں 90 فیصد اسپتال پرائیوٹ ہیں جن کا علاج مہنگا ہے۔

مریضوں کے مقابلے میں ڈاکٹرز کی تعداد کم ہے اور ایک ہزار مریضوں کے لیے صرف دو ڈاکٹرز دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024