35
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے ساتھ خصوصی ذاتی تعلقات کے اعتراف میں ایک انتہائی لگژری کار تحفے میں دی ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق، کم جون اُن کو 18 فروری کو جو روسی ساختہ کار موصول ہوئی ہے اس کا نام اور ماڈل ظاہر نہیں کیا گیا۔
کم جونگ اُن کے علاوہ یہ گاڑیاں ان کی ہمشیرہ کم یو جونگ اور دیگر اعلیٰ معاونین کو بھی بھجوائی گئی ہیں۔
کم جونگ اُن نے روسی صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تحفہ شمالی کوریا اور روس کے سربراہوں کے درمیان خصوصی ذاتی تعلقات کا واضح مظہر ہے۔