Monday, December 23, 2024, 4:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ کے اسکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی کا اعلان

برطانیہ کے اسکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی کا اعلان

یونیسکو کا اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ نے اسکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کرنے سے تعلیمی معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تعلیم نے بتایا کہ ایسے اسکول جہاں موبائل فونز پر پابندی تھی وہاں تعلیمی کلچر بہتر ہوا ، طلباء زیادہ پُرامن اور آرام دہ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، اور ملازمین تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بھی اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہےجو سائبر کرائم اور کلاسوں میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024