Saturday, October 19, 2024, 3:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وینز ویلا میں غیر قانونی سونے کی کان گرنے سے 23 افراد ہلاک

وینز ویلا میں غیر قانونی سونے کی کان گرنے سے 23 افراد ہلاک

کان میں 200 کے قریب لوگ کام کرتے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا کی ریاست بولیور کے جنگل میں قائم بولا لوکا نامی سونے کی کان گر گئی۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سونے کی یہ غیر قانونی کان تھی، کان میں 200 کے قریب لوگ کام کرتے تھے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ کان سے 23 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی منسٹر آف سول پروٹیکشن کی جانب سے کان گرنے کی ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔

banner

ڈپٹی منسٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ سونے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک کان گرنا شروع ہو گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں مزدوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اسی خطے میں ہی سونے کی غیر قانونی کان گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو 12 زندگیوں کو نگلنے کی وجہ بنا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024