105
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 300 سے زائد اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، ن لیگ اور اتحادیوں کے 215 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 97 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔
سیکرٹری اسمبلی کے مطابق نئے سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل خفیہ رائے شماری سے ہو گا، دونوں عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہی ہو گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے حیدر گیلانی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔
