Friday, October 18, 2024, 8:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امارات کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا

امارات کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا

یو اے ای کو 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ’گرے لسٹ‘ سے نکال دیا گیا۔

یو اے ای کو اہم اصلاحاتی پیشرفت کے بعد گرے لسٹ سے نکالا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای کو 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ آج پیرس میں ایف اے ٹی ایف نے 3 روزہ اجلاس کے اختتام پر فیصلہ دیا۔

یو اے ای کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ایک جامع جائزہ کے بعد کیا گیا۔ یو اے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائے ہیں۔

banner

یو اے ای نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کیے۔

مالی جرائم کو روکنے کیلئے اماراتی حکام نے نئی ضوابط مرتب کیے۔

یواے ای نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور انسداد دہشتگری کیلئے ادارہ قائم کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024