Saturday, September 21, 2024, 4:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین، دودھ کی کمی سے 2 ماہ کے بچے کی موت

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین، دودھ کی کمی سے 2 ماہ کے بچے کی موت

مسلسل بمباری کے باعث اقوام متحدہ کی ایجنسی کی امدادی سرگرمیاں بند

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ شہر کے الشفاء اسپتال میں محمود فتوح نامی 2 ماہ کا بچہ غذائی قلت کے باعث انتقال کر گیا ہے۔

بچے کی موت اس وقت ہوئی جب اس کے لیے دودھ اور بنیادی سامان نہ مل سکا۔

پیرامیڈیک اسٹاف نے بتایا کہ ہم نے ایک خاتون کو دیکھا جو اپنے بچے کو گود میں لےکر مدد کے لیے چیخ رہی تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ اس کا بچہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

پیرامیڈیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کو اسپتال پہنچایا جہاں اسے شدید غذائی قلت کے باعث آئی سی یو میں لے جایا گیا لیکن وہ زندہ نہ بچ سکا۔

banner

شمالی غزہ کو غذائی قلت کا سامنا ہے، اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے باعث اقوام متحدہ کی ایجنسی نے امدادی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔

دوسری جانب 24گھنٹے کے دوران میں غزہ میں مزید 92 فلسطینی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 29 ہزار 606 فلسطینی ہلاک اور 69 ہزار 737 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1ہزار 139 ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024