Monday, December 23, 2024, 3:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کرنے کا الزام، پاکستانی شناختی دستاویز رکھنے والے 4 افراد گرفتار

یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کرنے کا الزام، پاکستانی شناختی دستاویز رکھنے والے 4 افراد گرفتار

حوثیوں کو اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دیگر 10 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکام نے یمن کو اسلحہ اسمگلنگ کرنے کے الزام میں پاکستان کی شناختی دستاویز رکھنے والے 4 افراد سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتارافراد کی شناخت محمد پہلوان، محمدمظہر،غفران اللہ اور اظہار محمد کے ناموں سے ظاہر کی گئی ہے۔

ایران سےحوثیوں کو اسلحہ اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دیگر 10 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،گرفتار افراد امریکی ریاست ورجینیا منتقل کیے گئے ہیں۔

عدالتی دستاویز کے مطابق چاروں افراد 11جنوری کو صومالیہ کے ساحل سے دور ایک بحری جہاز سے پکڑے گئے۔

banner

امریکی حکام کا دعوی ہے کہ جہاز کی تلاشی کے دوران ایرانی ساختہ جدید ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔عدالتی دستاویز کے مطابق ہتھیاروں میں میڈیم رینج بیلسٹک میزائل،اینٹی کروز شپ میزائل شامل ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے غیر سیل شدہ فرد جرم پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جاری قانونی معاملہ ہے، مزید تبصرہ نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024