Monday, December 23, 2024, 8:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان طالبان نے ایک اور سزا یافتہ قاتل کو سرِعام گولیاں مار کر سزائے موت دیدی

افغان طالبان نے ایک اور سزا یافتہ قاتل کو سرِعام گولیاں مار کر سزائے موت دیدی

ملزم نے جنوری 2022 میں چاقو سے ایک شخص کو قتل کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

طالبان حکام نے پیر کے روز ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک مجرم کو گولی مار کر سرِعام سزائے موت دے دی جو افغانستان میں چند دنوں میں تیسری سزائے موت ہے۔

سپریم کورٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر جنوری 2022 میں چاقو سے ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی۔

مجرم نذر محمد کو مقتول کے خاندان اور ہزاروں تماشائیوں کے سامنے پانچ گولیاں ماری گئیں۔

گذشتہ ہفتے دو دیگر افراد کو مشرقی غزنی شہر میں پشت پر متعدد گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ان کے موت کے وارنٹ بھی اخوندزادہ کے دستخط شدہ تھے۔

banner

افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد سے اب تک پانچ مرتبہ موت کی سزائیں دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024