Monday, July 21, 2025, 2:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان سپر لیگ کے دوران فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر پابندی قابل افسوس ہے : ڈاکٹر عذرا طلعت

پاکستان سپر لیگ کے دوران فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر پابندی قابل افسوس ہے : ڈاکٹر عذرا طلعت

روٹس فار ایکوٹی کا کے ایف سی اور پیپسی سے اسپانسرشپ بھی ختم کرنے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

روٹس فار ایکوٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عذرا طلعت نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے ایف سی اور پیپسی سے اشتراک کرکے پورے ملک کا نام خاک میں ملانے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دنیا بھر کی عوام کی طرف سے جاری بائیکاٹ مہم کا لحاظ نہیں رکھا اور پی ایس ایل میں اسرائیلی فوج کو نوازنے والی کمپنیوں سے اسپانسر شپ حاصل کی۔ روٹس فارایکوٹی اور سانجھی دھرتی پاکستان کرکٹ بورڈ کی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شدید احتجاج کرتی ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر کم از کم ان دونوں کمپنیوں کی اسپانسر شپ کو منسوخ کرے۔ میچز کے دوران چلنے والے اشتہارات، بل بورڈز اور دیگر اشتہاری مواد سے پیپسی اور کے ایف سی کے نام اور لوگو ہٹائے جائیں۔

ڈاکٹر عذرا طلعت نے کہا فلسطین کے معاملے پر حکومت کے واضح نقطہ نظر کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تماشائیوں کو فلسطین کے حق میں بینرز لے جانے سے منع کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024