Sunday, July 20, 2025, 10:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب

بارش کی بوندیں گرتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی غائب

by NWMNewsDesk
0 comment

اپاکستان کے سب سے بڑا شہر بارش کے باعث گھٹنوں گھٹنوں پانی میں ڈوب گیا

رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے باجود شہر کے مختلف علاقوں کی کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔

آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا سمیت ڈیفنس اور کلفٹن جیسے پوش علاقوں کی سڑکوں پر بھی پانی کھڑا ہوگیا۔

بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر مختلف پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے۔

banner

دوسری جانب بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ لیاری، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لیاقت آباد، گارڈن، ملیر اور قائد آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے چار اسپیلز کی پیشگوئی کی تھی جس کے باعث شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے جبکہ شام کی شفٹ کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024