Monday, February 2, 2026, 1:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’میری فتح غزہ کیلئے ہے‘، جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

’میری فتح غزہ کیلئے ہے‘، جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

جارج گیلووے روچڈیل کی سیٹ پر تقریباً 6 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیتے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں ضمنی الیکشن میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔

69 سالہ جارج گیلووے پہلی بار 1987 میں رکن پارلیمنٹ بنے تھے اور 2015 کے بعد اب وہ پہلی بار انگلینڈ کے شمال میں واقع روچڈیل کی سیٹ پر تقریباً 6 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیت کر ہاؤس آف کامنز میں واپس آئیں گے۔

روچڈیل میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 39.7 فیصد رہا جس میں سے 18.3 فیصد ووٹ جارج گیلووے کے حق میں پڑے۔

حزب اختلاف کی مرکزی جماعت لیبر پارٹی نے اپنے امیدوار اظہر علی کو اس وقت انتخابات سے دستبردار کردیا تھا جب انہوں نے یہ سازشی تھیوری گھڑی تھی کہ حماس کو 7 اکتوبر کو حملے کی اجازت خود اسرائیل نے دی تھی۔

banner

برطانیہ کی ورکرز پارٹی کے رہنما جارج گیلووے نے روچڈیل میں اپنی انتخابی مہم کا مرکز غزہ کے تنازع کو بنایا، روچڈیل میں 30 فیصد مسلم آبادی مقیم ہے۔

’گارجیئس جارج‘ کے نام سے مشہور جارج گیلووے کا سیاسی کیرئیر طویل اور متنوع رہا ہے، جس میں انہوں نے لیبر پارٹی سمیت کئی جماعتوں کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے 1990 کی دہائی میں اس وقت تنازع کھڑا کر دیا تھا جب وہ اس وقت کے عراقی رہنما صدام حسین سے ملنے گئے تھے اور ان سے کہا تھا کہ سر! میں آپ کی ہمت، آپ کی طاقت، آپ کی غیرت مندی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024