100
اترک صدر رجب طیب اردگان نے یوکرینی صدر کے 10 نکاتی امن فارمولے کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ترک صدر نے روس یوکرین میں امن مذاکرات کیلئے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی، ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ روس اور یوکرین کے درمیان دوبارہ امن مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کو قریب لانے اور پرامن مذاکرات کی کوششیں ناکافی ہیں، یوکرین کی آزادی، خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے ترکیہ کی حمایت سب کو معلوم ہے۔
