Saturday, April 19, 2025, 12:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت نے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو روک لیا، ملٹری گریڈ سامان برآمد کرنے کا دعوی

بھارت نے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو روک لیا، ملٹری گریڈ سامان برآمد کرنے کا دعوی

پاکستان اور چین کی بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت نے چین سے کراچی جانے والے ایک بحری جہاز کو ممبئی کی بندرگاہ میں روک لیا ہے۔

انڈین کسٹم حکام نے جہاز کو اس میں جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والے سامان کی موجودگی کے شبے میں روکا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر مالٹا سے تعلق رکھنے والے تجارتی جہاز“CMA CGM Attila“ کو 23 جنوری کو روکا اور اس سامان کا معائنہ کیا، جس میں کمپیوٹر نیومریکل کنٹرول (CNC) مشین شامل تھی، جو کہ ایک اطالوی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔

سی این سی مشینیں بنیادی طور پر کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول ہوتی ہیں اور ایسی کارکردگی، مستقل مزاجی اور درستگی کا پیمانہ تیار کرتی ہیں جو مینوئلی ممکن نہیں ہوتیں۔

banner

بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کی ایک ٹیم نے بھی اس سامان کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ اسے پاکستان اپنے جوہری پروگرام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

ہندوستانی دفاعی حکام نے سامان کا معائنہ کرنے کے بعد اسے قبضے میں لے لیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ لوڈنگ کے بل اور کنسائنمنٹ کی دیگر تفصیلات کے مطابق سامان ”شنگھائی جے ایکس ای گلوبل لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ“ نے لوڈ کیا اور اس کا کنسائنی (وصول کنندہ) سیالکوٹ میں ”پاکستان ونگز پرائیویٹ لمیٹڈ“ ہے۔

تاہم، بھارت کا دعویٰ ہے کہ 22,180 کلو گرام وزنی یہ کھیپ تائیوان مائننگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے بھیجی گئی تھی اور یہ پاکستان میں کاسموس انجینئرنگ کے لیے تھی۔

دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کی طرف سے سامان بردار بحری جہاز کو روکنے اور سامان ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جہاز پر پاکستان کی ایک گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے گاڑیوں کے آلات آ رہے تھے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ‘ بھارتی میڈیا کی یہ رپورٹس میں لگائے گئے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔’

انہوں نے مزید کہا ‘ یہ کراچی کے ایک تجارتی ادارے کی طرف سے کمرشل لیتھ مشین کی درآمد کا ایک سادہ معاملہ تھا، جو پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو پرزے فراہم کرتا ہے، نیز اس سامان کی تفصیل بھی واضح طور پر اس کے ہمراہ موجود ہے۔ جس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ جہاز کس قسم کے پرزے پاکستان لا رہا تھا۔’

چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا تجارتی سامان قبضے میں لینے کی مذمت کی ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے سامان سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی سامان سے متعلق بھارتی دعوے غلط ہیں ، سامان ایک چینی کمپنی نے بنایا ہے اور اس کا استعمال دفاعی مقاصد کے لیے نہیں ہوسکتا۔

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سامان برآمدی کنٹرول کے تابع نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024