Wednesday, February 5, 2025, 11:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں گھڑ دوڑ کا سب سے بڑا مقابلہ ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لیا

پاکستان میں گھڑ دوڑ کا سب سے بڑا مقابلہ ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لیا

جم اینڈ ٹونک کے فاتح مالک کو 40 لاکھ روپے انعام ملا

by NWMNewsDesk
0 comment

ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2024 ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی، فاتح مالک کو 40 لاکھ روپے انعام ملا۔

پاکستان میں گھڑ دوڑ کا سب سے بڑا میلہ لاہور ریس کلب میں سجا جہاں ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی میں 14 گھوڑے گھوڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا۔

تمام شہہ سواروں نے 24 سو میٹر کی ریس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن جم اینڈ ٹونک کے شہہ سوار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس طرح ولی ایم اعوان کے گھوڑے نے میدان مار لیا اور پاکستان ڈربی جیت لی۔فرحان کنگ نے دوسری اور اسپارٹکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فاتح کو 40 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

banner

ڈربی ڈے کے موقع پر دیگر ریسز میں دل آویز ،سویفٹ ریٹویٹ،لیڈی چیمپئن ، بلیک ٹائیگر اور مرچنٹ آف وینس نے کامیابی حاصل کی۔ ریسز میں شہہ سوار گھوڑوں سمیت گرتے بھی رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024