Sunday, July 6, 2025, 9:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی نائب صدر کا غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ

امریکی نائب صدر کا غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ

اسرائیل غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر چھ ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہو جائے جبکہ اسرائیل پر زور دیا ہے کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

اتوار کو الاباما میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بے گناہ لوگ ’انسانی تباہی‘ کا شکار ہیں۔

غزہ کے معاملے پر امریکی حکومت کے ایک سینیئر عہدیدار کی جانب سے آج تک یہ سخت ترین بیانات میں سے ایک ہے۔ کملا ہیرس نے اسرائیلی حکومت پر غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے دباؤ ڈالا جہاں لاکھوں لوگوں کو قحط کا سامنا ہے۔

banner

کملا ہیریس نے کہا کہ ’غزہ میں بے پناہ مصائب کے پیش نظر وہاں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’حماس کو اس معاہدے پر رضامند ہونے کی ضرورت ہے۔ آئیے جنگ بندی کریں۔‘

امریکہ کی حکومت اس وقت مصر اور قطر کے ساتھ مل کر حماس کے زیرِ حراست یرغمالوں کی واپسی اور غزہ میں امداد کے حصول کے لیے لڑائی میں چھ ہفتوں کے وقفے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ خبر دار کرچکی ہے کہ غزہ کے محصور علاقے میں قحط پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024